آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 0.3 نہیں بلکہ منفی 0.5 فیصد رہی

ادارہ شماریات بھی حکومت کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار سے متفق نہیں ہے، آئی ایم ایف کے مطابق نئے مالی سال میں بھی جی ڈی پی گروتھ ڈھائی فیصد سے زائد نہیں رہے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2023ء) معروف ماہر معیشت کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 0.3 نہیں بلکہ منفی 0.5 فیصد رہی، ادارہ شماریات بھی حکومت کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار سے متفق نہیں ہے، آئی ایم ایف کے مطابق نئے مالی سال میں بھی جی ڈی پی گروتھ ڈھائی فیصد سے زائد نہیں رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت اور سینئر صحافی شہباز رانا نے آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق اہم انکشافات کیے۔
شہباز رانا کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف نمائندوں کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں آئی ایم ایف بورڈ کے پاکستان سے متعلق خدشات، پاکستان کے ٹریک ریکارڈ پر کھل کر بات ہوئی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in