آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طلبہ اور شہدا کے بچوں سے ملاقات
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء کے بچوں سے بھی ملاقات کی۔جنرل عاصم منیر نے اسکولز اور شہداء کے بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج شہداء کے بچوں کی وارث ہے، شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today