
اسلام آباد دنیا کاخوبصورت ترین شہر
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا شمار پورے جنوبی ایشیا میں سب سے پرکشش میٹروپولیس میں ہوتا ہے۔ اسلام آباد جس کا شمار نہ صرف پاکستان، بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں بھی کیا جاتا ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق لندن دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت ہے جس کے بعد اسلام آباد کا نمبر آتا ہے۔ اسلام آباد پاکستان کا سب سے زیادہ شرح خواندگی والا شہر ہے۔اسلام آباد پاکستان میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہر کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔یہ شہر بہت سی مختلف ثقافتوں کے سنگم پر واقع ہے اور سال بھر معتدل آب ہوا ہے۔ وہاں واقع مارگلہ پاس روایتی طور پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبوں کے درمیان رابطے کا مقام رہا ہے۔اسے 1960 کی دہائی میں پاکستان کے دارالحکومت کے طور پر کراچی کے متبادل کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے لینک پر کلک کریں
Visited 1 times, 1 visit(s) today