اسلام آباد سے ملتان روانہ شہباز شریف دورہ کریں گے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہء ملتان کیلئے اسلام آباد سے روانہ,وزیرِ اعظم ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کریں گے اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے. 500 بستروں پر مشتمل اس اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہونگے. وزیرِ اعظم اس موقع پر گفتگو بھی کریں گے.وزیرِ اعظم ملتان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں میں وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت چیکس تقسیم کریں گے. وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت اب تک ایک لاکھ دس ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوانوں کو 101.6 ارب روپے کے آسان اور کم سود والے قرضہ جات دیئے جا چکے ہیں جو انہیں اپنے زرعی و دیگر کاروبار سے با اختیار، خودمختار اور دوسرے نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں.وزیرِ اعظم ملتان میں باصلاحیت اور قابل طلباء و طالبات میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے.وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے.