امریکا اور یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

امریکا اور یورپ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار، موسمیات کے ماہروں نے گرمی کے نئے ریکارڈ بننے کی پیشگوئیاں کردی۔

امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہربرقرار ہے، محکمہ موسمیات نے ہیٹ وارننگ جاری کردی ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے جبکہ فینیکس شہر میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دنیا کے انتہائی گرم مقامات میں شامل امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت اتوار کو 54 ڈگری سینٹی گریڈ کے نئے ریکارڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

دوسری جانب یورپ کے بیشتر شہروں میں گرمی کی لہر میں کوئی کمی نہیں آئی، ماہرین کی جانب سے گرمی کی شدت آئندہ چند روز برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اٹلی، فرانس، یونان، کروشیا اور ترکی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اٹلی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے یورپ میں گرمی کا نیا رکارڈ بننے کی بھی پیشگوئی کردی ہے

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in