Latest
جی سی آفسبھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈا کے لیے ویزا سروس بحال کر دیمشکل نہیں عقلمند فیصلے کرنے کی عادت ڈالیںسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ارب پتی ایلون مسک کا اعلانایران نے بھی دہشتگردی میں ملوث افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا؛ ایرانی میڈیااسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا عارضی معاہدہ طے پا گیا ہےٹیسٹ کرکٹر امام الحق کی ناروے میں شادی کی تیاریاںآرمی چیف کا سٹرائیک کور کا دورہپرتگال میں ہوا، پانی اور شمسی توانائی سے چھ دن تک بجلی پیدا کر کے استعمال کرنے کا حیرت انگیز تجربہPerception and Realityنیا زمانہ نئی روایاتفیفا ورلڈ کپ راؤنڈ 2 کا اہم میچ آج دو بجے دن جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کھیلا جائے گاچینی فوج اچھی طرح سے نظم و ضبط کی حامل ہے اور بین الاقوامی قانون اور عام مشق کے مطابق کام کرتی ہے:فلوریڈا ( امریکہ) کے اوپر آسمانبر اعظم ایشیا اور افریقہ 2050 تک دنیا کی شہری آبادی کا 68 فیصد آباد ہوں گےسوئٹزرلینڈ جدت میں دنیا کا اول ملکدنیا کی سب سے لمبی ٹرینحارث روف نے کل کہا کہ میں ورک لوڈ زیادہ نہیں لے سکتا- وھاب ریاضساگ بہترین اور فائدہ مند سبزییمن کی ہوتی باغیوں نے red sea میں اسرائیل کا بحری جہاز عملے کے 25 ارکان سمیت اغواہ کر لیا
New way of looking at News. See the world, see SochVichar TV and have your own perspective

اٹلی کے شہر پورٹوفینو میں ٹریفک کو بحال رکھنےکیلئے انوکھا قانون نافذ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )اٹلی کے شہر پورٹوفینو میں ٹریفک کو بحال رکھنےکے لیے ایک انوکھا قانون نافذ کردیا گیا ہے۔اس نئے اور انوکھے قانون کے نفاذ کے بعد سیلفی کے شوقین افراد کے لیے اٹلی کا شہر پورٹفینو شاید سیرو تفریح کے لیے بہترین جگہ نہ رہے۔اٹیلین رویرا کے شہر میں نافذ یہ نیا قانون سیاحوں کو چھٹیاں مناتے ہوئے سیلفیاں لینے سے روکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے سب سے زیادہ رنگین شہروں میں سے ایک پورٹوفینو نے سیاحوں کو خوبصورت مشہور مقامات پر دیر تک ٹھہرنے سے روکنے کے لیے’نو ویٹنگ‘زونز متعارف کروائے ہیں۔اس کے علاوہ، نئے قانون کے تحت شہر کے خوبصورت مقامات پر سیلفیاں لینے پر سیاحوں کو 275 یورو یعنی 86 ہزار سے زائد پاکستانی روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے قوانین اس لیے نافذ کیے گئے ہیں کیونکہ یہ علاقے انتہائی مصروف ہوگئے ہیں اور چھٹیوں کے موسم میں بہت سے سیاح ان مقامات پر بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔پورٹوفینو کے میئر، میٹیو ویاکوا نے دعویٰ کیا کہ سیاح مصروف علاقوں میں تصاویر لینے کے لیے روکتے ہیں تو ٹریفک جام ہو جاتا ہے اور نتیجتاََ افراتفری پھیل جاتی ہے۔ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے یہ نیا قانون نافذ کیا گیا ہے۔نئے قانون کے تحت سیاحوں پرصبح ساڑھے10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان پابندیاں لگائی گئی ہیں اور ان پابندیوں کا اطلاق دو دلکش مقامات پر ہوتا ہے جوکہ انسٹاگرام پر مشہور ہو چکے ہیں۔اس قانون پر ایسٹر کےبعد سے عملدرآمد شروع ہوا جب یہ خوبصورت شہر سیاحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جوکہ اب رواں سال اکتوبر تک برقرار رہے گا۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ پہلا سیاحتی یا مشہور مقام نہیں ہے جہاں سیلفیز لینے پر پابندی لگائی گئی ہے اس سے قبل امریکا، فرانس اور برطانیہ سمیت دنیا کے کچھ اور مشہور اور خوبصورت مقامات پر بھی ایسے ہی کچھ انوکھے قوانین نافذ ہیں۔

You might also like