اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنا
ایک ماہ پہلے تک مقبول پی ٹی آئی اس وقت زمین بوس ہو چکی ہے- قوم نے پاک فوج کے ساتھ مل کر بغاوت کو مکمل طور پر کچل دیا ہے- سیاسی اور فوجی قیادت سرخرو ہو کر نکلی ہے- سازش کرنے والوں کو گرفت میں لیا جا چکا ہے- سازش میں شامل پارٹی اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے- پاکستان کی سیاست ڈھلوان نما ہے – اوپر نکلنا مشکل ہے جبکہ نیچے آنے کے لئے کچھ خاص محنت نہیں کرنی پڑتی- عمران خان کی ایک غلط چال پی ٹی آئی کو دھکیل کر بہت پیچھے لی گئی ھے- ایسا کیوں ھوا؟
پہلی وجہ تو یہی ھے کہ عمران خان نے سیاسی دور اندیشی کی بجائے ، پراپیگنڈا کا سہارہ لیا- اگر قومی اسمبلی سے استعفے نہ دئے ھوتے اور صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی تدبر استعمال کیا ہوتا تو حالات اور ہوتے-یہ نہ ہو سکا تو متبادل روٹ ، فوج پر تنقید کا ڈھونڈا- وورچل ورلڈ کا پریشر کام نہ آیا تو انتہائی قدم ” بغاوت” کی طرف چل نکلے- اپنی ہی فوج کے خلاف بغاوت کی ترغیب بہت ہی خطرناک حرکت تھی- عمران خان تین سال سے ذائد عرصہ وزیر اعظم رھے ان کو اندازہ ہونا چاھیے تھا کہ ذمہ دارانہ اور غیر ذمہ دارانہ سیاست کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں – شاید وہ اپنے پشت پناھوں کی غلط تجاویز کی نذر ھو گئے- زلمے خلیل زاد، عادل راجہ، حیدر مھدی، وجاھت سعید خان اور چند ایک مقامی وی لاگر اور ٹویٹر کے ھزاروں جعلی اکاؤنٹ نے فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر کے فوج اور ریاست کو بہت نقصان پہنچایا- عمران خان اب شدید بوکھلاھٹ کا شکار ہیں –
دنیا کی کسی ریاست میں کوئی سیاسی لیڈر اپنے ہی ملک کی فوج کے خلاف بیانیہ نہیں بناتا- یہ غیر منطقی اور غیر سیاسی ہی نہیں بلکہ ریاست مخالف قدم ہے-
ملکی حالات اب آہستہ آہستہ بہتری کی جانب گامزن ہیں – سیاسی استحکام بھی لوٹ رہا ہے اور معیشت کی بہتری کے بھی مثبت اشارے مل رھے ہیں –