اکشے کمار نے 3 منٹ میں سب سے زیادہ سیلفیاں لینے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنی نئی فلم ’سیلفی‘ کی ریلیز سے پہلے 3 منٹ میں سب سے زیادہ سیلفیاں لینے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔آج ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اکشے نے مداحوں کے ساتھ 184 سیلفیاں لیں۔انہوں نے اس کامیاب تقریب کی چند جھلکیاں بھی شیئر کیں اور اپنے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ پوز دیا۔اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور مداحوں سے اظہار تشکر کیا۔انسٹاگرام پوسٹ میں اکشے کمار نے کہا کہ زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کیا اور جہاں بھی پہنچا یہ پرستاروں کی غیر مشروط محبت کی وجہ سے ممکن ہوا۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today