ایمن خان، منیب بٹ کو سالگرہ کا سرپرائز دینے انکے شوٹنگ سیٹ پر پہنچ گئیں
پاکستانی معروف خووبر اداکارہ ایمن خان ، منیب بٹ کو سالگرہ کا سرپرائز دینے انکے سیٹ پر پہنچ گئیں، جہاں سالگرہ کا جشن منایا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی شوبز کی نامور جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی کمیسٹری کو خوب پسند کیا جاتا ہے، ایمن خان اپنے شوہر منیب کو سالگرہ کا سرپرائز دینے کے لیے اپنی بیٹی امل کے ہمراہ ان کے نئی ڈرامہ سیریل” تیرے آنے سے” کے شوٹنگ سیٹ پر پہنچ گئیں اور انہیں سرپرائز دے دیا، جہاں منیب ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔منیب نے سیٹ پر اپنی اہلیہ ایمن خان اور بیٹی امل منیب کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ دونوں شوبز کی شخصیات نے اپنے اکاونٹس پر سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today