ای سی ایل سے میعلق سپریم کورٹ از خود نوٹس کی کاروائی


ملک کے موجودہ حالات مختلف نوعیت کے ہیں، ملک میں معاشی بحران ہے، اور اکثریتی پارٹی پارلیمنٹ سے باھر ھے، ایگزیکٹو کو اپنے اختیارات آئین و قانون کی روشنی میں استعمال کرنا ہوں گے؛ چیف جسٹس
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)
آج چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے تحقیقاتی اداروں میں حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت کرتے ھوئے – ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل افراد کو بیرون ملک سفر کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت لینے کا حکم دے دیا۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ بیرون ملک جانے سے پہلے متعلقہ شخص وزارت داخلہ سے اجازت لے گا اور جب تک حکومت قانون سازی نہیں کر لیتی یہ عبوری طریقہ کار رائج رہے گا۔ اٹارنی جنرل آفس نے عدالت کو بتایا کہ ای سی ایل رولز سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہو چکا ھے جس میں سپریم کورٹ کے تمام سوالات اور مشاہدات کو سامنے رکھا گیا، اور ای سی ایل کے متعلق ایس او پیز کا عمل جاری ھے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in