بابر اعظم کو گولف کھیلنے کا شوق بھی پڑگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میں گولف کا شوق بھی بڑھنے لگا ہے۔ملتان ٹیسٹ پانچویں روز تک نہ پہنچا جس کے باعث کراچی روانگی سے قبل بابر اعظم کو جب ایک روز فری ملا تو وہ ملتان کے رومانزا گولف کورس پر گولف کھیلنے کے لیے پہنچ گئے۔بابر اعظم نے گولف کھیلتے ہوئے بھرپور وقت گزارا اور 18 ہولز مکمل کیے۔بابر اعظم کے ہمراہ امپائر ماریس ایراسمس بھی تھے۔بابر اعظم نے گولف کورس کی تعریف کرتے ہوئے انتظامیہ سے دوبارہ یہاں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ آنے کا کہا۔کپتان بابر اعظم کو جب بھی وقت ملتا ہے تو وہ اکثر گولف کھیلنے کے لیے جاتے ہیں۔بابر اعظم لاہور میں ڈیفنس رایا گولف کلب میں گولف کھیلتے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in