برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کایوکرین کاغیراعلانیہ دورہ

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا غیراعلانیہ دورہ کیا ہے۔دورے کے دوران انہوں نے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی سے ملاقات کی۔برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دورے کا مقصد یوکرین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔برطانیہ یوکرین کی مدد کیلئے120 فوجی گاڑیاں اورجہاز شکن میزائل نظام فراہم کرے گا۔برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین اور روس کے تنازعے میں یوکرین کو مزید اقتصادی اور فوجی امداد فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار یوکرین کے دارالحکومت کیف کے غیر اعلانیہ دورے اور یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی سے بات چیت کے دوران کیا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in