بگ باس او ٹی ٹی 2 میں کرن جوہر کی جگہ سلمان خان میزبان ہوں گے
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بگ باس او ٹی ٹی 2 میں کرن جوہر کی جگہ سلمان خان میزبان ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بگ باس میں سلمان خان کرن جوہر کی جگہ میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ رواں برس کے اوائل میں سلمان خان نے بگ باس سیزن 16 کی بھی میزبانی کی تھی۔ 2021 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والے بگ باس سیزن 1 میں کرن جوہر میزبان تھے۔ بگ باس او ٹی ٹی 2 اس ماہ کے آخر میں نشر ہوگا اور تین ماہ تک جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ سلمان خان 2010 سے بگ باس کی میزبانی کر رہے ہیں۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today