بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کا اپنی سابقہ اہلیہ کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت پرہرجانے کا دعویٰ
نواز الدین صدیقی اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان تنازعات اور الزام تراشی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، عالیہ صدیقی آئے روز اپنے سابق شوہر پر سنگین قسم کے الزامات لگاتی رہی ہیں جس کی وجہ سے میڈیا پر دونوں کے درمیان تنازعات کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
گزشتہ ماہ عالیہ نے نواز صدیقی پر بچوں سمیت انہیں گھر سے نکالنے، ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار انہیں گھر میں باتھ روم تک استعمال نہیں کرنے دیتے تھے جب کہ وہ ان کے بڑے بیٹے شوریٰ کو اپنا بیٹا تک نہیں مانتے اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ناجائز ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today