بھارتی اداکار ویویان ڈیسینا نے اسلام قبول کر لیا
بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے نوجوان اداکارہ ویویان ڈیسینا نے اسلام قبول کر لیا- اداکار نے کہا کہ انہوں نے 5 سال قبل اسلام قبول کرلیا تھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور میں اب اسلام کی پیروی کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2019 میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام کی پیروی شروع کی، مجھے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔اداکار کے اسلام قبول کرنے سے متعلق افواہیں گردش کررہی تھیں، جبکہ وہ کافی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دور تھے۔ویویان ڈیسینا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکار ہیں جن کے لاکھوں مداح ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today