بھارتی لڑکا دلہنیا لینے پاکستان پہنچ گیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستانی لڑکی اور بھارتی لڑکے کے درمیان سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئیمیڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لڑکا مہندر کمار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنی دلہن لینے سکھر پہنچ گیا۔دونوں کی شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔بھارت سے تعلق رکھنے والے دولہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی دلہن سنجوگتا کماری ایک عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہے، دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہلِ خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائیں گی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today