جزیرہ ایئرویز کی پہلی پرواز کویت سے 163 مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی

پہلی پرواز کی آمد کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سی اے اے حکام نے استقبال کیا، ایئرپورٹ لائونج میں تقریب، کیک کاٹا گیا، جزیرہ ایئر ویز ہفتہ میں دو پروازیں کویت سے اسلام آباد کے لیے آپریٹ کرے گی۔
سی اے اے حکام کے مطابق اسلام آباد کے بعد کراچی، لاہور کے لیے بھی سروس کا آغاز کیا جائے گا،جزیرہ نیو ایئرویز کی جانب سے جدید طیارے آپریشن میں استعمال کئے جائیں گے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ہم نئی ایئر لائنز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائینگی ،نئی ایئر لائن کی آمد سے مقابلے کا رجحان اور بہتر سفری سہولیات مسافروں کو فراہم ہوں گی، پاکستان میں ٹریول اینڈ ٹوررز کے لیے بہتر مواقع موجود ہیں۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in