Latest
جی سی آفسبھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈا کے لیے ویزا سروس بحال کر دیمشکل نہیں عقلمند فیصلے کرنے کی عادت ڈالیںسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ارب پتی ایلون مسک کا اعلانایران نے بھی دہشتگردی میں ملوث افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا؛ ایرانی میڈیااسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا عارضی معاہدہ طے پا گیا ہےٹیسٹ کرکٹر امام الحق کی ناروے میں شادی کی تیاریاںآرمی چیف کا سٹرائیک کور کا دورہپرتگال میں ہوا، پانی اور شمسی توانائی سے چھ دن تک بجلی پیدا کر کے استعمال کرنے کا حیرت انگیز تجربہPerception and Realityنیا زمانہ نئی روایاتفیفا ورلڈ کپ راؤنڈ 2 کا اہم میچ آج دو بجے دن جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کھیلا جائے گاچینی فوج اچھی طرح سے نظم و ضبط کی حامل ہے اور بین الاقوامی قانون اور عام مشق کے مطابق کام کرتی ہے:فلوریڈا ( امریکہ) کے اوپر آسمانبر اعظم ایشیا اور افریقہ 2050 تک دنیا کی شہری آبادی کا 68 فیصد آباد ہوں گےسوئٹزرلینڈ جدت میں دنیا کا اول ملکدنیا کی سب سے لمبی ٹرینحارث روف نے کل کہا کہ میں ورک لوڈ زیادہ نہیں لے سکتا- وھاب ریاضساگ بہترین اور فائدہ مند سبزییمن کی ہوتی باغیوں نے red sea میں اسرائیل کا بحری جہاز عملے کے 25 ارکان سمیت اغواہ کر لیا
New way of looking at News. See the world, see SochVichar TV and have your own perspective

ذائقے کا دوسرا نام”کھوکھا کھولا” کیفے, ڈی ایچ اے -ٹو


بلاگ؛ ڈاکٹر عتیق الرحمان
‏ DHA-2 میں کھوکھا کھولا کیفے ایک زبردست ریسٹورنٹ-
ھماری ایک عزیزہ امریکہ سے جمعہ کو تشریف لائیں – پچھلے پچیس تیس سال سے فلوریڈا ، امریکہ میں مقیم ہیں- پاکستان میں اپنے ماضی کے دنوں کی یاد کو تازہ کرنے آئیں ہیں- ان کی خواھش تھی کہ روائتی مگر بھر پور ذائقے والا کھانا کھایا جائے- ھم نے ذائقے والی جگہ کی تلاش میں دوستوں سے پوچھ پرتیت کی تو پتا چلا کہ “” کھوکھا کھولا نے ڈی ایچ اے فیز -۲، میں نئی برانچ شروع کی ھے- ھم نے پہلے بھی کھوکھا کھولا کے ذائقے کا سن رکھا تھا – سوچا چلتے ہیں- صبح، اتوار کو ،برنچ کے لئے وھاں موجود تھے – اس قدر لذیذ کھانا، چنے، آلو بھجیا، پراٹھے، حلوہ پوڑھی ، کڑک چائے اور لسی ، مدتوں بہت کھانے کو ملی-ھماری امریکہ پلٹ مہمان انگلیاں چاٹتی ھوئی ریستوران سے باھر نکلیں- ڈی ایچ اے ٹو کمرشل ایریا میں پاکستان کے ستر اور اسی کی دھائی کے کلچر کا نمائندہ کھوکھا کھولا عین اپنے موٹو ” کھانا، موج ، رولا” کا منہ بولتا ثبوت ہے- کھانے کے دوران ھم نے مینجر کو بلایا تو ایک چھوٹی عمر کے نوجوان آ گئے- نعمان نام بتایا- ھم نے کھانے کے ذائقے کا بتایا ھے کہ انتہائی لذیذ پکوان ہے- انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی بیگم ، نوجوان میاں بیوی ، ہی کھوکھا کھولا کے مالک بھی ھیں- ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا ریسٹورنٹ کھولنا ان کا خواب تھا- وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا خواب پورا ھوا-مزہ ، صفائی اور معیار ہی ان کی ترجیح ھے- ذائقہ بہترین ھو گا تو گاھک دوبارہ آئے گا- مستند سٹاف ، بھی کھانے پینے کے کاروبار میں بہت اھمیت رکھتا ھے- انہوں نے کہا کہ ” کھوکھا کھولا” ایک برینڈ ھے اور ھم اس برینڈ کو مزید بلندیوں تک لے کے کر جائیں گے-


کیفے کی تذئین آرائش میں نعمان اور آمنہ نے خاص دھیان دیا ھے- ریستوران کے اندر دیواروں پر ۱۹۷۰ اور ۱۹۸۰ کی دھائی کی ثقافت ، کھیل، فلم، ٹی وی اور میوزک کے روائتی کلچر اور کرداروں کو اجاگر کیا گیا ھے- انتہائی دلکش منظر کشی کھانے کے ذائقے کو چار چاند لگا تی نظر آتی ھے- لنچ، ڈنر ، برنچ ،ھائی ٹی کے لئے بھر پور مینیو -صاف ستھرا ماحول، مستند سٹاف، بھر پور ذائقہ ، کھوکھا کھولا واقعی ایک بے مثال ریسٹورنٹ ہے-
ھماری مہمان تو گرویدہ ہو چکی ہیں کھو کھا کھولا کی- اور ھم بھی-

You might also like