راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے راولپنڈی آزادی مارچ کے بعد پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر عمران خان نے لکھا ہے کہ راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔سابق وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ جلسے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in