رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری
اسلام آباد: ماہ رمضان کے لیے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 7:30 سے دن 1:30 بجے تک ہوں گے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق جمعہ کو وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 7:30 سے دن 12 بجے تک ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کے روز عام تعطیل ہو گی۔
Visited 4 times, 1 visit(s) today