روس میں 2 صحافیوں کے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام میں 7 افراد گرفتار

روس میں 2 نامور صحافیوں کے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا

روسی میڈیا کے مطابق عدالت میں گرفتار افراد کو یوکرین کی قومی نفرت انگیز سازش کے تحت دو نامور صحافیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزامات عائد کردیے گے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ یوکرین کے کہنے پر انہوں نے دو خاتون صحافیوں پر حملے کرکے انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کے بدلے ان میں سے ہر ایک کو ڈیڑھ بلین روبیل (16 ہزار 620) دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر کے مشیر میخائلو پوڈولیک نے یوکرین پر روسی صحافیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس اپنی ہی بنائی ہوئی کہانیوں میں جی رہا ہے، جنگ اور اس سے ہونے والے نقصانات میں میں صحافیوں کا کوئی بہت بڑا کردار نہیں ہوتا کہ ان کے قتل کی منصوبہ بندی کی جائے۔

واضح رہے کہ ماضی قریب میں روس میں ہونے والے بم دھماکوں میں یوکرین کے خلاف روسی جنگ کی نامور شخصیات ماری جا چکی ہیں، روس نے ان ہلاکتوں کا الزام یوکرین پر عائد کیا تھا۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in