روس نے یوکرینی علاقوں کے 15 لاکھ شہریوں کو پاسپورٹ دے دیے
راولپنڈی (ویب ڈیسک )روس نے یوکرین کے الحاق شدہ علاقوں کے 15 لاکھ شہریوں کو پاسپورٹ دے دیے ہیں۔روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن نے کہا کہ یوکرین کے ڈونیٹسک، لوہانسک، زاپورزیا اور خیرسون کے شہریوں کو پاسپورٹ دیے گئے ہیں۔ماسکو نے پچھلے سال ستمبر میں ان علاقوں کے روس میں الحاق کا اعلان کیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس ان چاروں علاقوں کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کرتا اور اس الحاق کو بین الاقوامی طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔وزیراعظم میشوسٹن نے کہا کہ نئے علاقوں کے 15 لاکھ شہریوں کو روس کا پاسپورٹ دے چکے ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today