سلمان خان نے باجی را مستانی میں کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کی حمایت کیوں کی؟
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ماضی میں ایک بار ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے درخواست کی کہ وہ اپنی فلم سے سابقہ حسینہ عالم خوب رو اداکارہ ایشوریا رائے کو نکال دیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان اور اداکارہ ایشوریا رائے کے افیئرز کے چرچے ایک وقت میں زبان زد عام تھے تاہم اس کے باوجود سلمان خان نے انہیں فلم سے نکالنے کی درخواست کی۔جی ہاں یہ اس وقت کی بات ہے جب 2002 میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کا بریک اپ ہوا تھا۔سلمان خان کو جب اس بات کا علم ہوا کہ اداکارہ ایشوریا رائے نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ہم تمہارے ہیں صنم کے بعد مزید ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے تو انہوں نے بھی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو فلم باجی را مستانی میں کاسٹ کرنے سے روک دیا۔سلمان خان نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے درخواست کی کہ وہ فلم باجی را مستانی میں اداکارہ ایشوریا رائے کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کریں۔تاہم سنجے لیلا بھنسالی سلمان خان کی رائے سے متفق نہ ہوئے اور انہوں نے مذکورہ فلم اس وقت بنانے کا خیال چھوڑ دیا بعدازاں انہوں نے یہ فلم اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ بنائی۔