سلمان خان نے منگنی کر لی
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی سُپر اسٹار سلما ن خان نے منگنی کر لی ہے۔سلمان خان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ان تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں انہوں نے درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہن رکھی ہے جس کو دیکھ کر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے منگنی کرلی ہے۔تاہم بھارتی میڈیا نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نے منگنی نہیں کی بلکہ یہ انگوٹھی ان کے والد سلیم خان نے تحفے میں دی ہے جبکہ ایسی ہی انگوٹھی سلمان خان کے بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کو بھی تحفے میں دی گئی ہیں جو ان سب بھائیوں نے پہن رکھی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today