سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا بڑا اضافہ
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کی بڑی کمی کے بعد واپسی کا سفر شروع ہوگیا، ایک ہی دن میں فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 900 تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 542 روپے کا اضافہ ہوا، جو اب 1 لاکھ 91 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 1 ہزار 966 ڈالر تک پہنچی ہے۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی سامنے آئی، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 100 ہوگئی تھی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today