سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 66 ہزار 666 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 1810 ڈالر فی اونس ہے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in