سونے کی قیمت میں 9900 روپے کا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم 9900 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 9900 روپے کے اضافے کے بعد دو لاکھ 40 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 8487 روپے بڑھ کر دو لاکھ پانچ ہزار 761 روپے کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2031 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today