سگریٹ نوشی کے ذہنی صحت پراثرات

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) سگریٹ نوشی کے نقصانات کی پوری دنیا میں تشہیر ہوتی ہے اس کے باوجود لوگ اس بری عادت کو ترک کرنے پر تیار نہیں ہوتے، بےشمار کتب اور مضامین لکھے گئے، طبی ماہرین کی تحقیقات شائع ہوئیں اور حکومتوں نے بھاری ٹیکس عائد کیے لیکن سب بے سود ثابت ہوئے۔حال ہی میں رائل کالج آف سائکائٹرسٹس یو کے اور ڈپارٹمنٹ آف سائکائٹری آغا خان یونیورسٹی نے بھی ایک تحقیقاتی مطالعہ شائع کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کس طرح ہماری جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ہماری ذہنی صحت پر اثر انداز بھی ہوتی ہے۔

سگریٹ نوشی کے نقصانات:

تحقیقی کتابچے میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کے باعث قبل از وقت موت کے ذیادہ امکانات پیدا ہوتے ہیں، اس بری عادت کے باعث آپکی عمر میں اوسط دس سال کی کمی ھو سکتی ھے،مسلسل سگریٹ نوشی کے باعث آپ کو سانس اور دل کی بیماریاں، شوگر کی بیماری اور نہ صرف پھیپھڑے بلکہ بہت سی دوسری اقسام کے سرطان ھونے کےذیادہ امکانات ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ اگر آپ کسی ذہنی مرض کا شکار ھیں تو اس بات زیادہ امکان ھےکہ آپ دوسرے لوگوں کی نسبت ذیادہ سگریٹ پیتے ھوں گے، اس لیے آپ کی سگریٹ نوشی آپ کے لیے ذیادہ نقصان دہ ھے۔یہی نہیں سگریٹ نوشی کے باعث نفسیاتی بیماریاں ھونے کے زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں، مگر اس کی صحیح وجہ معلوم نہیں، اس کے علاوہ بے چینی اور ڈپریشن، ساتھ ہی خودکشی کے خیالات یا اقدام خود کشی کی جانب مائل ہوسکتے ہیں۔دماغی صحت کو متاثر کرتی ھے۔

سگریٹ نوشی ترک کرنے کے طریقے:

سگریٹ نوشی ترک کرنے کے کئی طریقے ہیں، ضرورت اس بات کی ہےکہ آپ اپنے لیے وہ طریقہ چنیں جو آپ کےلیےسب سے بہتر ھو، اپنی مدد آپ کوئی کتاب پڑھیں، باقائدگی سے ورزش کریں، جب سگریٹ پینے کا خیال دل میں آۓ تو اپنا دھیان بٹائیں، یا کچھ اور کرنا شروع کردیں، کسی بھی صورت خود کو مصروف رکھیں۔کوئی جوس یا شربت کا گلاس ہاتھ میں تھام کر آہستہ آہستہ پیئیں اور ہر گھونٹ کو منہ میں چند لمحوں کے لیےرکھیں، یہ آپ کو سگریٹ اور اس کے دھویں کا متبادل احساس دےگا، اپنے علاقے کی ترک سگریٹ نوشی کی مہم سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے مدد حاصل کریں۔ اس کے علاوہ آپ کسی بھی ایسے شخص، گروپ، دوست یا شعبہ صحت سے منسلک لوگوں سے مدد لے سکتےہیں، جو خود بھی سگریٹ چھوڑ رھے ھو، شروع شروع میں سگریٹ نوش دوستوں کی غیر موجودگی آپ کو اچھی لگے گی مگر یاد رکھیں، آپ کےقریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی مدد آپ کے لئے بہت فائدہ مند ھو سکتی ھے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in