شادی کے وقت کامیں بھی انتظار کر رہا ہوں،بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی شادی سے متعلق صحافیوں کو جواب دے کر بتا دیا کہ وہ دلہا بننے سے متعلق کیا سوچ رہے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے دوران ایک پریس کانفرنس میں بابر اعظم سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔بابر اعظم نے کہا کہ میرے سفید بال عمر کی وجہ سے نہیں بلکہ شروع سے ہی ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جب وقت آئے گا تب شادی ہو جائے گی، وقت کا تو میں بھی انتظار کر رہا ہوں۔پریس کانفرنس میں افتخار احمد کا نام ’چاچا‘ رکھنے سے متعلق بھی بابر اعظم سے سوال پوچھا گیا۔اس پر کپتان نے کہا کہ افتخار کو میں نے مذاق میں کہا تھا لیکن دیکھیں اس سے وہ ہٹ ہو گئے۔بابر اعظم نے افتخار احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے افتخار کھیل رہے ہیں اللّٰہ انہیں ویسا ہی کھلاتا رہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today