شاہین آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔شاہین شاہ آفریدی کا نکاح لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ مقامی مسجد میں ہوا۔شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین آفریدی کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسپشن کا آغاز کیا گیا۔دلہا اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے، تقریب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی شریک تھے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in