شاہ رخ خان فیفا ورلڈکپ 2022ء کے فائنل کو شاندار بنانے کے لیے تیار

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فیفا ورلڈکپ 2022ء کے فائنل کو شاندار بنانے کے لیے تیار ہیں۔شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم کی خصوصی پروموشنل ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ سب اپنی کرسی کی پیٹی باندھ لیں، موسم بگڑنے والا ہے لیکن قطر میں نہیں بلکہ جیو سنیما( Jio Cinema) اور اسپورٹس 18 کے اسٹوڈیو میں۔ اُنہوں نے کہا کہ’کیونکہ میں 18 دسمبر کی شام کو فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے آرہا ہوں‘۔اُنہوں نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں کہا کہ’ اور ہوسکتا ہے کہ اس بہانے وین رونی سے بھی میری کچھ بات چیت ہوجائے‘۔شاہ رخ خان نے اس پروموشنل ویڈیو کے آخر میں مداحوں کو یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ’ یہ ضرور یاد رکھنا کہ (پٹھان) 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے‘۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in