صحافی ارشد شریف کی تدفین آج اسلام آباد میں ہوگی
کینیا میں پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے صحافی اور اینکر ارشد شریف کی تدفین آج اسلام آباد میں ہوگی۔گزشتہ روز پمز اسپتال اسلام آباد میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے۔پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا۔پمز کے پروفیسر ہاشم رضا نے بتایا کہ جو چیزیں فرانزک کیلئے بھیجیں گے ان پر کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today