ضلع کرم میں 7 روز سے جاری جھڑپیں ختم ہوگئیں، فریقین میں امن معاہدہ طے پا گیا


امن جرگہ میں فریقین نے ایک سال تک فائربندی معاہدے پر دستخط کردیے۔

وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ فائر بندی کا معاہدہ نیک شگون ہے، معاہدے کی خلاف ورزی پر 14 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت اصل مجرموں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی، جہاں واردات ہوگی مجرموں کا پتہ لگا کر کارروائی کی جائے گی۔

ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں زمین کے تنازعے پر جاری مسلح تصادم میں 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ 51 زخمی ہوئے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in