عمران خان کی گرفتاری، سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی بے چینی کے درمیان پاکستان میں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سونے کی قیمت (24 قیراط) فی تولہ 3,200 روپے اور 2,744 روپے فی 10 گرام اضافے سے بالترتیب 230,100 روپے اور 197,274 روپے تک پہنچ گئی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today