عیدالفطر پر سینما بینوں کی موج، ایک ساتھ 5 پاکستانی فلمیں ریلیز کر دی گئیں
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )عیدالفطر پر فلم بینوں کی موج ہو گئی، پاکستانی شوبز انڈسٹری نے ایک ساتھ 5 فلموں کا بڑا تحفہ دے دیا۔ لالی وڈ نے اس دفعہ حد ہی کر دی یعنی شائقین کیلئے 5 فلمیں اکٹھی مارکیٹ میں لے آیا۔ ان فلموں میں وسیم اکرم اور شہنیرا وسیم کی ہیوی بجٹ پر مشتمل ‘منی بیک گارنٹی ‘ شامل ہے۔ دوسری فلم ‘دلدل’ ہے جس میں کراچی کے سیاسی حالات کو ایک منفرد زاویئے سے دکھایا گیا ہے۔تیسری فلم مزاح پر ایکشن کا تڑکہ ہے جو فلم بین ‘دوڑ’ کے نام سے یاد رکھیں گے۔ پاکستان کے تاریک دور 1971 میں بنگلہ دیش کے حقائق سے پردہ اٹھاتی فلم ‘ہوئے تم اجنبی’ ہے جبکہ بڑے پردے پر ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ‘لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کو دوبارہ عالمی مارکیٹ میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today