عید الفطر: ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا رش

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے معروف سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے، ٹریفک و ٹور ازم پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت مری میں ٹریفک رواں دواں ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری میں مجموعی طور پر اب تک 4 ہزار 500 گاڑیاں پہنچی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی نے تمام افسران و جوانوں کو بہترین انتظامات پر شاباش پیش کی۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑیوں کوسنگل سائیڈ پر پارک کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری کی تمام شاہراہیں کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے، جی پی او چوک میں پیدل چلنے والے رش کے باعث ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ ہے۔ سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ نو پارکنگ کے خاتمے کے لیے آفیسر مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in