عید تک رات 1 بجے تک دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت مل گیی

لاہور ہائیکورٹ نے عید تک رات 1 بجے تک دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں عدالت نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور رنگ روڈ اتھارٹی کو شجرکاری سے متعلق پلان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اور عید کی وجہ سے مارکیٹس کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔اس سے پہلے عدالت نے مارکیٹس رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اب دکانیں رات 1 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔عدالت نے باور کرایا کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی اور کہا کہ امریکا میں کوئی اپنے گھر میں بھی درخت نہیں کاٹ سکتا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in