فرانسیسی صدر میکرون کا دوسری مدت میں کامیابی کے بعد فوڈ مارکیٹ کا دورہ‘ ٹماٹروں سے استقبال

 سکیورٹی گارڈز نے خصوصی چھتری کے ذریعے صدر میکرون کو بمشکل بچایا

 فرانسیسی صدر میکرون کو فوڈ مارکیٹ کے دورے کے دوران ٹماٹر پڑ گئے، سکیورٹی گارڈز نے صدر کو بمشکل بچایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر میکرون جیسے ہی شمالی پیرس کے علاقے میں پہنچے تو ہجوم نے ایک طرف سے ان پر ٹماٹر پھینکے جن سے وہ بمشکل بچے، اسی لمحے صدر کے سکیورٹی گارڈز نے خصوصی چھتری کے ذریعے صدر کو ٹماٹروں سے بچا لیا۔واضح رہے کہ میکرون ابھی چند روز قبل ہی دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in