فلم ’کینیڈی‘ کے تمام ٹکٹس چند منٹ میں فروخت
انوراگ کیشپ کی فلم ’کینیڈی‘ کے تمام ٹکٹس چند منٹ میں ہی فروخت ہوگئے۔فلم کا پریمیئر کانز فلم فیسٹیول میں ہونا تھا، اس سے قبل ہی ٹکٹ بک گئے۔فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سنی لیونی نے انوراگ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ ہماری فلم ’کینیڈی‘ کے ٹکٹ چند منٹ میں ہی فروخت ہوگئے۔فلم میں سنی لیونی کے ساتھ راہول بھٹ نے اداکاری کی ہے، اس فلم کو کانز فیسٹیول میں اسکریننگ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today