فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے چار سو روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 18 ہزار 650 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 386 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 87 ہزار 457 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اسکی قیمت 2 ہزار ڈالر فی اونس برقرار ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today