محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں آج اور کل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب ، بلوچستان ،کے پی ،گلگت بلتستان ، اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، اس دوران آندھی اورجھکڑ چلنے کے امکانات بھی ہیں۔اس کے علاوہ سندھ کے بالائی علاقوں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں ژوب ،زیارت ،بارکھان خضدار اورگردنواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32،قلات میں29، جیونی میں 35،گوادر میں36،نوکنڈی میں41،تربت اورسبی میں42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Raining

WeatherUpdates

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in