مسلم لیگ ق کے رہنما اسلام آباد کی عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق
وفاقی دارالحکومت میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل-ق) کا ایک مقامی رہنما جان کی بازی ہار گیا۔یہ پراسرار واقعہ تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت میاں اللہ یار گڈگور کے نام سے ہوئی جو کہ مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما تھے۔ گڈگور ہاؤسنگ سوسائٹی میں کاروبار سے متعلق کسی کام سے آیا تھا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے۔
Visited 4 times, 1 visit(s) today