مقدمے کا فیصلہ، ٹرمپ قصوروار قرار، 50 لاکھ ڈالرز ہرجانہ ادا کرنیکا حکم
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی بدسلوکی کے مقدمے میں قصور وار قرار دے دیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے انہیں مصنفہ ای جین کیرل کے ساتھ ایک دکان میں جنسی بدسلوکی کرنے اور اس کے بعد انہیں جھوٹا بتاتے ہوئے بدنام کرنے کا قصور وار پایا اور ان پر 50 لاکھ ڈالرز ہرجانہ بھی عائد کر دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے کیرل کے ساتھزیادتی نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ جج نے کیرل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ٹرمپ نے سن 1996 میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ کیرل سمیت ایک درجن سے زائد خواتین سابق امریکی صدر پر الزام عائد کرچکی ہیں وہ ان کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث تھے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today