موٹر وے پولیس نے دیانتداری کی نئی مثال قائم کر دی ۔
موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے دیانتداری کی نئی مثال قائم کر دی ۔حکام کے مطابق لقمان نامی شہری موٹر وے پر سفر کر رہا تھا کہ دوران سفر اسکی بیش قیمتی انگوٹھی گم گئی۔ موٹر وے پولیس کو اپنے کوائف جمع کروا کے وہاں سے چلا گیا۔ موٹر وے پولیس نے تلاش کا عمل جاری رکھا اور بعد ازاں انگوٹھی ملنے پر اسے بلا کر اس کے حوالے کر دی۔ لقمان نے موٹر وے پولیس کی اس کاوش پر انکا شکریہ ادا کیا ۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today