نسٹ یونیورسٹی کے طلبہ کی فارمولہ الیکٹرک ریسنگ کار کی رونمائی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج- نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (پی این ای سی- نسٹ) کے طلبہ نے فارمولہ الیکٹرک ریسنگ کار کی رونمائی کردی۔ایک رپورٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑی کی تیاری متاثر کن اور حوصلہ افزائی کا سفر ہے جہاں نقاب کشائی کی تقریب میں طلبہ کی تیار کردہ ویڈیوز میں دکھایا گیا تھا۔فارمولا اسٹوڈنٹ ایک انجینئرنگ مقابلہ ہے جو دنیا بھر میں ہر سال ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے طلبہ کی ٹیمیں چھوٹے پیمانے پر فارمولہ طرز کی ریسنگ کار کو ڈیزائن کرتیں، بناتیں، ٹیسٹ کرتیں اور ریسنگ کراتی ہیں۔پی این ای سی طلبہ نے اس سے قبل 2012 میں جرمنی میں ہونے والے فارمولا اسٹوڈنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، تاہم طلبہ کی طرف سے پیش کی جانے والی ریسنگ کار تقریب میں مقابلہ نہ کر سکی تھی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today