Latest
جی سی آفسبھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈا کے لیے ویزا سروس بحال کر دیمشکل نہیں عقلمند فیصلے کرنے کی عادت ڈالیںسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ارب پتی ایلون مسک کا اعلانایران نے بھی دہشتگردی میں ملوث افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا؛ ایرانی میڈیااسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا عارضی معاہدہ طے پا گیا ہےٹیسٹ کرکٹر امام الحق کی ناروے میں شادی کی تیاریاںآرمی چیف کا سٹرائیک کور کا دورہپرتگال میں ہوا، پانی اور شمسی توانائی سے چھ دن تک بجلی پیدا کر کے استعمال کرنے کا حیرت انگیز تجربہPerception and Realityنیا زمانہ نئی روایاتفیفا ورلڈ کپ راؤنڈ 2 کا اہم میچ آج دو بجے دن جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کھیلا جائے گاچینی فوج اچھی طرح سے نظم و ضبط کی حامل ہے اور بین الاقوامی قانون اور عام مشق کے مطابق کام کرتی ہے:فلوریڈا ( امریکہ) کے اوپر آسمانبر اعظم ایشیا اور افریقہ 2050 تک دنیا کی شہری آبادی کا 68 فیصد آباد ہوں گےسوئٹزرلینڈ جدت میں دنیا کا اول ملکدنیا کی سب سے لمبی ٹرینحارث روف نے کل کہا کہ میں ورک لوڈ زیادہ نہیں لے سکتا- وھاب ریاضساگ بہترین اور فائدہ مند سبزییمن کی ہوتی باغیوں نے red sea میں اسرائیل کا بحری جہاز عملے کے 25 ارکان سمیت اغواہ کر لیا
New way of looking at News. See the world, see SochVichar TV and have your own perspective

نہار منہ چائے پینا صحت کے لیۓخطرناک قرار

بیشتر افراد کو بستر سے اٹھنے سے پہلے ہی ایک کپ چائے پینے کی عادت ہوتی ہے، اب ماہرین صحت نے اس معاملے پر خبردار کردیا ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق نہار منہ چائے پینا خود کو خطرے میں دھکیلنے کے مترادف ہے، چائے کے بیشتر فوائد کے ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں جن کا انحصار اس کے استعمال کے وقت پر ہوتا ہے۔یہاں نہار منہ چائے پینے کے کچھ مضر اثرات بیان کیے جارہے ہیں امید ہے آپ اس تحریر کو غور سے پڑھیں گے۔خالی پیٹ چائے پینے سے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ چائے کے ساتھ کچھ نہ کھائیں تو آپ ڈی ہائیڈریٹ کا شکار ہوسکتے ہیں، کیونکہ رات بھر سونے سے انسانی جسم میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔خالی پیٹ چائے پینے سے انسانی جسم کے سیالوں میں تیزاب ، اساس اور الکلائن کا توازن متاثر ہوجاتا ہے جو کہ تیزابیت کا باعث بنتا ہےاس کے علاوہ ایسڈ ریفلکس کے باعث سینے میں جلن ہوتی ہے۔طبی ماہرین کے نزدیک ہارٹ برن، ایسیڈیٹی تمام چائے کے ردعمل کی وجہ سے ہوتی ہے کیونکہ خالی پیٹ چائے پینے سے جسم دیگر غذائی اجزاؤں کو صحیح طریقوں سے جذب کرنے سے قاصر رہتا ہے۔چائے کے شوقین افراد کو اکثر پیٹ پھولنے کی شکایت ہوتی ہے جس کی اہم وجہ نہار منہ چائے پینا ہے۔ چائے میں شامل دودھ بدہضمی پیدا کرتا ہے جس سے پیٹ پھولنا، قبض اور بد ہضمی کی دشواریاں پیدا ہوتی ہیں۔نہار منہ چائے پینے سے منہ میں موجود ’بیکٹریا‘کی تعداد بڑھ جاتی ہے جو دانتوں کی خرابی کا باعث بنتی ہے،اس لیے چائے کو ناشتے کے بعد ہی اپنی غذا میں شامل کرنا بہتر فیصلہ ہوگا۔

You might also like