وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی جس کے دوران دہشت گردی کیخلاف اقدامات سمیت قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے مابین ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے معاملات، قومی سلامتی کو درپیش مسائل کے علاوہ ملکی معاشی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in