ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین آفریدی نے 100 وکٹیں مکمل کر لیں
سری لنکا کے نشان مدوشکا شاہین آفریدی کے 100 ویں شکار بنے جن کو فاسٹ بولر نے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔
پاکستان کے مشتاق احمد اور عمران خان نے بھی 26 ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today