ٹی ٹوینٹی سیریزکی تجویز مسترد ہونے پررمیز راجہ آگ بگولہ ہوگئے
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں چار ملکی ٹی ٹوینٹی سیریزکی تجویز مسترد ہونے پررمیز راجہ آگ بگولہ ہوگئے، رمیزراجہ اجلاس کے دوران ٹیبل پر غصے سے مکے مارتے رہے۔ آئی سی سی عہدیداران اوربورڈزسربراہان کو رمیزراجہ کا رویہ بالکل نہ بھایا جس کی وجہ سے چیمپئنزٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنے کا امکان ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے انٹرنیشل لیگ میں پاکستانی پلیئرز کو حصہ لینے سے روک دیا تھا، رمیز راجہ نے چیئرمین انٹرنیشنل لیگ سے پاکستانی پلیئرز کے عوض3 ملین ڈالرز کی ڈیمانڈ کی۔آئی ایل ٹی 13 جنوری سے 12 فروری تک دبئی میں کھیلی جائے گی، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، آئی سی سی کے ناراض عہدیداران کو منانے کیلئے 13جنوری کو یو اے ای روانہ ہوں گے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today