پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔یہ گزشتہ سال اکتوبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹی 20 میچ ہوگا۔تاہم پاکستان اس میچ میں برتری کے ساتھ جائے گا کیونکہ اس نے 2015 سے اب تک قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے 18 میں سے 10 میچ جیتے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کو یہ بھی برتری حاصل ہے کہ اس نے گزشتہ پانچ میچوں میں نیوزی لینڈ کو چار بار شکست دی ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی کیونکہ ہم اس مضبوط اسکواڈ میں نوجوان ٹیلنٹ اور سینئر کھلاڑیوں کے تجربے کو ایک ساتھ لاتے ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today